Home > News > جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے وفد کا پامپور میں محمد امین میر شہید کے گھر جاکر خراج عقیدت

جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے وفد کا پامپور میں محمد امین میر شہید کے گھر جاکر خراج عقیدت

November 2, 2018 Leave a comment Go to comments

جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے وفد کا پامپور میں محمد امین میر شہید کے گھر جاکر خراج عقیدت

سرینگرنومبر 2( پ ر) جموں وکشمیر پیپلز فریڈم لیگ کا ایک وفد جس میں چیف آرگنائزر امتیاز شاہ، سینئر رکن ارشد عزیز اور مشتاق احمد شامل تھے آ ج شہید نوجوان محمد امین میر کے گھرگئے جہاں انہیں نے ان کے گھر والوں سے تعزیت کی اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ محمد امین میر گذشتہ روز بڈگام کے ایک گاؤں میں قابض فوجیوں کے ساتھ ایک مقابلہ آرائی کے دوران ایک اور ساتھی کے ہمراہ شہید ہو تے تھے۔اس موقعہ پر پیپلز فریڈم لیگ کے لیڈروں امتیاز شاہ اور ارشد عزیز نے شرکا سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ پی ایچ ڈی سکالرس بندوق اُٹھانے پر مجبور ہورہے ہیں کیونکہ ہندوستان اپنا کیا ہوا وعدہ پورا نہیں کر رہا ہے جس کا وعدہ ان کے آنجہانی وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے کیا تھا۔انہوں کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو بندوق اُٹھانے پر مجبور کیا گیا ان پر ظلم ستم ڈھائے جارہے ہیں۔ ہر ایک کشمیر ی ہندوستانی فوج کے نا قابل برداشت ظلم وستم کی چکی میں پسا جارہا ہے۔یہاں کے نوجوانوں کو دیوار سے لگا گیا ہے ان کو آزادی کے لیے سارے پر امن راستے بند کئے گئے ہیں ورنہ کشمیر ی نوجوانوں کو بندوق کا کو ئی شوق نہیں ہے کہ وہ پی ایچ کی ڈگریاں حاصل کر کے پھر بندوق اُٹھا ئیں۔ انہوں نے ہندواڑہ اور بڈگام کے شہدا کو بھی خراج عقیدت اور سلا م پیش کیا جو گذشتہ روز اور آج شہید ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہر دن کشمیر میں جنازے ہوتے ہیں جس کا بیرونی دنیا کو احساس کر نا چاہیئے اور بھارت کی کشمیریوں کی نسل کشی کی مہم کو روکنا چا ہیئے۔

Advertisements
Categories: News
  1. No comments yet.
  1. No trackbacks yet.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: