Archive

Posts Tagged ‘kashmir dispute’

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں جنوری 1989سے اب تک 93,537بے گناہ شہری شہید

December 10, 2010 Leave a comment

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں جنوری 1989سے اب تک 93,537بے گناہ شہری شہید
سرینگر10دسمبر(کے ایم ایس)مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوںکے دوران یکم جنوری1989سے10دسمبر 2010تک تقریبا گزشتہ 21برس کے دوران 93,537بے گناہ کشمیریوں کو قتل کیا جن میں سے 6,981کو دوران حراست قتل کیا گیا۔ اس بات کا انکشاف کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے ا نسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر جاری ہونے والی ایک رپورٹ میںکیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے اس عرصے کے دوران 9,984خواتین کی بے حرمتی کی جبکہ ایک لاکھ 5ہزار نو سوعمارات کو نقصان پہنچایا۔ ہزاروں کی تعداد میں بے گناہ لوگوں کے قتل کے نتیجے میں 22,747خواتین بیوہ جبکہ ایک لاکھ7ہزار 397 بچے یتیم ہو گئے۔ مقبوضہ علاقے میں جاری حالیہ انتفادہ کے دوران جون2010سے اب تک بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے 122پر امن مظاہرین کو قتل کیاجبکہ حریت رہنماﺅں اور کارکنوں سمیت کم از کم1,500 بے گناہ شہری کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مختلف جیلوں میں نظر بند ہیں۔ دریں اثناءبھارتی فوجیوں نے حراست کے دوران 10,000سے زائد کشمیریون کو لاپتہ بھی کر دیا ہے۔

Advertisements
Categories: News Tags: ,

مقبوضہ کشمیر: انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بدستور جاری

December 10, 2010 Leave a comment

 

مقبوضہ کشمیر: انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بدستور جاری Kashmir

مقبوضہ کشمیر: انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بدستور جاری

 

 

Categories: News Tags: ,